• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تعلیمی ادارے بچوں کے لیے محفوظ درس گاہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سکول، کالج اور یونیورسٹیاں طلباء کی شخصیت کو تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ حال ہی میں توہین مذہب کے الزام میں تشدد اور موت کا شکار ہونے والے طالب علم مشعال خان کو قتل کرنے والے مجمع میں موجود طالب علموں کا رویہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر واضح سوالیہ نشان ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے۔ تعلیمی نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں طلباء کی ذہنی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے مختلف موضوعات مثلاً قانون، انسانی حقوق، معاشرتی معاملات اور اخلاقیات پر تربیتی ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد کیا جائے تاکہ طلباء کی سوچ میں مثبت تبدیلی آ سکے۔ تعلیمی اداروں میں اچھی تعلیم، اعلیٰ کردار اور طلباء کی مثبت شخصیت کو یقینی بنایا جائے۔ اس طرح ہم اپنی نوجوان نسل کو غیر ملکی ہتھکنڈوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں اور دنیا کے سامنے اپنے آپ کو مضبوط قوم ثابت کر سکتے ہیں۔
(شاہدہ سکھیرا)
shahidasakhera@gmail.com
تازہ ترین