• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم کے 7اہلکاروں کیخلاف کرپشن کا ریفرنس دائر

پشاور(نیوزرپورٹر)پیرنٹ ٹیچر کونسل کے سرکاری فنڈز میں سے ڈیڑھ کروڑ روپے غبن پر سابق ایس ڈی ای او( زنانہ) اور چار گرلز پرائمری سکولوں کی ہیڈ ٹیچرز سمیت محکمہ تعلیم کے7اہلکاروں کیخلاف پشاور کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا گیا ۔نیب کے مطابق سابق ایس ڈی ای او در شہوار، جونیئر کلرک/کیشئراصغر خان اورخواتین ہیڈ ٹیچرز صائمہ خان ، شیربانو، وحیدہ بیگم، نزاکت کلثوم اور نورین افشاں پر الزام ہیں کہ انہوں نے ملی بھگت سے سال2014تا 16 تک پیرنٹ ٹیچر کونسل کو پیٹی کیش اور معمولی کاموں کے مد میں جاری فنڈز میں سے 1کروڑ 45لاکھ 43ہزار روپے خوردبرد کئے جس کی شکایت ملنے پر نیب نے ان کیخلاف کا رروائی کا آغاز کیا۔
تازہ ترین