• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سوال۔میں نے میٹرک(سائنس) میںپاس کیا ہے اور ایف ایس سی پری انجینئرنگ (پارٹ1-)میں میرے70% نمبر ہیں،میری خواہش ہے کہ میں الیکٹریکل انجینئرنگ کے لئے اپلائی کروں؟ (شکیل انور۔لاہور)
جواب۔میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ الیکٹریکل انجینئرنگ کے انتخاب کی بجائے سوفٹ ویئر انجینئرنگ یا الیکٹرونکس اور کمیونیکیشن انجینئرنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں،کیونکہ یہ ایسی ا سپیشلائزیشن ہیں جن کی دور ِحاضر میں بہت مانگ ہے،اگر آپ پاکستان میں اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں تو اُس کے لئے آپ پنجاب بھر میں کسی بھی ایک یونیورسٹی کا انتخاب کر سکتے ہیں اور بیرون ملک بھی بہت سی یونیورسٹیاں ہیں آپ اُن میں سے بھی کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ (محبوب احمد۔کراچی)
سوال۔سر میں نے پنجاب یونیوسٹی لاہور میں زراعت کے شعبے میں داخلہ لیا ہے۔میرے والدین چاہتے ہیں کہ میں اسی شعبے میں اپنی تعلیم جاری رکھوں جبکہ میرا رجحان مائیکرو بائیولوجی میں زیادہ ہے او ر اسی فیلڈ میں آگے بڑھنا چاہتا ہوں۔برائے کرم میری راہنمائی فرمائیں؟ (شہزاد۔لاہور)
جواب۔مائیکروبائیولوجی اور سیلولر بائیولوجی دونوں کی بہت زیادہ مانگ ہے۔زراعت کا شعبہ آپ کے لئے فائدہ مند نہیں ہے جبکہ شعبہ ِمائیکروبائیولوجی میں آپ ریسرچ تجزیہ کارکی حیثیت سے کام کر سکتے ہیں اور اس میں آگے بڑھنے کے بھی بہتر مواقع ہیں۔
سوال۔سر میں نے پنجاب یونیوسٹی لاہور زراعت کے شعبے میں داخلہ لیا ہے۔میرے والدین چاہتے ہیں کہ میں اسی شعبے میں اپنی تعلیم جاری رکھوں جبکہ میرا رجحان مائیکرو بائیولوجی میں زیادہ ہے او ر اسی فیلڈ میں آگے بڑھنا چاہتا ہوں۔برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں؟ (راحیل خان۔لاہور)
جواب۔مائیکروبائیولوجی اور سیلولر بائیولوجی دونوں کی بہت زیادہ مانگ ہے اور کیرئیر کو چار چاندلگانے میں موثر اور فائدہ مند ہے ۔ زراعت کا شعبہ آپ کے لئے فائدہ مند نہیں ہے جبکہ شعبہ ِمائیکروبائیولوجی میں آپ ریسرچ تجزیہ کارکی حیثیت سے کام کر سکتے ہیں اور اس میں آگے بڑھنے کے بھی بہترین مواقع ہیں۔
سوال۔میں بی بی اے (آنرز) کر رہا ہوںمیرا ابھی تک کا سی جی پی اے 3.4%ہے ،میں اپنے میجرز کے انتخاب میں تھوڑا الجھن کا شکار ہوں،فنانس اور میتھمیٹکس میں میرے اچھے گریڈز ہیں،اورمارکیٹنگ کے مضمون میں بھی میری کارکردگی اچھی ہے،مجھے آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے میں خاص طور پر بیرونِ ملک سےاعلیٰـ تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں۔آپ میری رہنمائی کریں کہ میں کس کورس/ڈگری کا انتخاب کروں؟ (فیصل اختر۔ لاہور)
جواب۔اگر آپ فنانس اور میتھس کی فیلڈ اور اعداد میں اچھے ہیں تو آپ کو اِسی فیلڈ میں رہنا چاہئے،اور میرا یہ مشورہ ہو گا کہ آپ اچھا سی جی پی اے حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اگر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو میں ایک سالہ ماسٹرز کے لئےبرطانیہ تجویز کرونگا،آپ وہاں سے ایک سال کا ماسٹرز فنانشل رسک مینجمنٹ میں کریں او ر آپ کی بیچلرز اور ماسٹرز کا مجموعہ آپ کے لئے پاکستان اور بیرونِ ملک میں کیریئر کے مواقع میں اضافہ پیدا کرے گا۔
سوال۔میں نے انڈسٹریل انجینئرنگ لاہور سے پاس کی ہے برائے کرم مجھے بتائیںکہ مجھے آگے کونسی سپیشلائزیشن کا انتخات کرنا چاہئے؟ (ذیشان خان۔لاہور)
جواب۔ آپ مزید تعلیم پاکستان سے حاصل کرنا چاہتے ہیں یا بیرون ملک سے۔ اگر وہ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو میں مشورہ دوں گا کہ مینو فیکچرنگ مینجمنٹ یا ٹیکنالوجی مینجمنٹ میں ایم ایس سی کرے جس سے نہ صرف آپ کی موجودہ ڈگری کی اہمیت بڑھ جائے گی بلکہ آپ کیلئے مزید بہتر مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔

.
تازہ ترین