• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برج ٹائون ٹیسٹ:پاکستان نےلنچ تک 3وکٹ پر 226رنز بنالئے

Bridge Town Test Pakistan Made 226 For 3 Wickets At Lunch
برج ٹائون ٹیسٹ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان نے3 وکٹ پر 226رنز بنالئے ،اظہر علی 94 اور کپتان مصباح الحق 40رنز پر کھیل رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کی میچ پہلی اننگ میں 312رنز بنائے تھے ،میزبان ٹیم کا حساب برابر کرنے کے لئےگرین کیپس کو مزید86 رنز درکار ہیںجب کہ اس کی 7وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

پاکستان نے آج صبح تین وکٹ پر 172رنز سے آگے اپنی اننگز بڑھائی،اظہر علی اور مصباح الحق محتاط انداز میںکھیلتے ہوئے اسکور کو 226رنز تک پہنچادیا ۔

اس دوران ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 81ویں اوور میں گیند بھی تبدیل کی ،تاہم اسے خاطرخواہ کامیابی نہ ملی بلکہ پاکستان نے 84ویں اوور میں اپنے 200رنز بھی مکمل کرلئے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کھیل کے تیسرے ابتدائی دو گھنٹوں میں کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ،اب تک 95اوورز کا کھیل ہوچکا ہے ،میزبان ٹیم کی طرف سے بشو 2جبکہ گبرائیل 1وکٹ لے پائے ہیں۔

گزشتہ روزکالی آندھی کی312رنز کی اننگ کے جواب میں پاکستانی اوپنرز احمد شہزاد اور اظہر علی نے 155 رنز کا آغاز فراہم کیا،احمد شہزاد 70 رنز بناکر آوٹ ہوئےجس کےبعد آنے والے بابر اعظم اور یونس خان کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لو ٹ گئے تھے ۔
تازہ ترین