• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برج ٹائون ٹیسٹ : پاکستان کی گرفت مضبوط،اظہر علی کی سنچری

Bridge Town Test Pakistan Grips Straightened Azhars Ton
ویسٹ انڈیز کیخلاف برج ٹائون ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نےاظہر علی کی سنچری اور کپتان مصباح الحق کے 99رنز کی بدولت میچ پر گرفت مضبوط کرلی ہے۔

پاکستان نے چائے کے وقفے تک اپنی پہلی اننگز میں7وکٹ کے نقصان پر 329رنز بنالئے ہیں، جس کے بعد اسے ویسٹ انڈیز پر 17رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، کالی آندھی نے پہلی اننگز میں 312رنز بنائے تھے۔

پاکستان نے گزشتہ روز اوپنر احمد شہزاد کے 70 اور اظہر علی کے 81رنز کی بدولت 3 وکٹ کے نقصان پر 172رنز بنائے تھے،آج مصباح الحق اور اظہر علی نے اننگ کا دوبارہ آغاز کیا،دونوں ہی بیٹسمینوں نے محتاط مگر ذمہ دارانہ انداز میں اسکور میں اضافہ کیا اور 98رنز کی شراکت قائم کی ۔

دونوں کھلاڑیوں کی شراکت میں بڑا حصہ مصباح الحق کا تھا ،اس دوران کپتان نے نصف سنچری مکمل کی جبکہ اظہر علی نے بھی سنچری مکمل کی، وہ 105رنز بناکر بشو کا شکار بنے، سنچری میکر بیٹسمین نے 278گیندوں کا سامنا کیا اور 9چوکے لگائے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 259رنز پر گری، مصباح الحق نے اسد شفیق کے ساتھ مل کر 57رنز کی شراکت بنائی، وہ 99رنز پر ہولڈر کی زبردست گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے2چھکے اور 9چوکے بھی لگائے۔ مصباح الحق گزشتہ ٹیسٹ کی ایک اننگ میں 99رنز پر ناٹ آوٹ لوٹے تھے۔

سرفراز احمد کو 9کے انفرادی اسکور پر گبرائیل نے پویلین کی راہ دکھائی جبکہ آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے، جو مجموعے میں15رنز کا اضافے کرسکے، وہ ہولڈر کا دوسرا شکار بنے۔

چائے کے وقفے تک پاکستان نے تیسرے روز مجموعی طور پر اسکور میں 4وکٹوں کے نقصان پر 157رنز جوڑے، ویسٹ انڈیز کی طرف سے بشو نے3، گبرائیل اور ہولڈر نے 2،2وکٹیں اپنے نام کی ۔
تازہ ترین