• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ 10 خو بیاں جن کی وجہ سےشاہ ر خ خان بالی ووڈ کے’ کنگ‘ بن گئے

10 Revealing The Reason They Became The Shahrukh Khan Bollywood King
بالی ووڈ کی دنیا کے سپر اسٹا ر شاہ رخ خان ایک متاثر کن شخصیت ہیں ، یہ پہلے اداکار ہیں جنہو ں نے 8 فلم فیئر ایوارڈ حا صل کئےجو بالی ووڈ کی فلم نگری میں کنگ خان کے نام سے جا نے جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتا ئیں گے ان کی وہ خو بیاں جن سے آپ ابھی تک نا واقف ہو ں گے۔ اپنی انہی خو بیو ں کی وجہ سے شاہ رخ خان فلمی دنیا کے بے تا ج با دشاہ بنے اور کنگ خان کے نا م سے انڈسٹری میں مشہور ہو ئے ۔

گھریلو آدمی :
بالی ووڈ کے اکثر اداکار وں کی اپنی فیملی کے ساتھ ’اونچ نیچ ‘رہتی لیکن شاہ رخ ایک ایسی شخصیت ہیں جن کا اپنی فیملی سے کو ئی جھگڑا نہیں ۔ وہ اپنی فیملی کو سب سے زیا دہ ٹا ئم دینے والے اداکا ر ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی کو زیادہ سے زیا دہ ٹا ئم دینا پسند کرتے ہیں اور فیملی کے ساتھ طے شدہ پلان کو کینسیل نہیں کر تے ۔شاہ رخ جب اپنے بچوں کے ساتھ ہو تے ہیں تو کسی کو ان سے رابطہ کر نے کی اجا زت نہیں ہو تی ہے۔

اپنے مدا حوں کے لیےہر وقت مو جود :
شارخ خان اپنے مدا حو ں کے لیے بہت ہی نرم رویہ اور دھیما لہجہ رکھتے ہیں ، بہت سے لو گ یہ بات بھی جا نتےہیں کہ ان کے مدا ح نہ صرف انہیں انٹرنیٹ پرتلا ش کرتے ہیں بلکہ ہر وقت مدا حوں کی ایک بہت بڑی تعداد بھی ان کے گھر کے با ہر مو جو د رہتی ہے ۔ رو زانہ کی بنیا د پر کنگ خان اپنے گھر سے با ہر نکل کر اپنے مدا حوں کو دیکھ کر مسکراتے ہیں اور نہیں اپنا دیدار بھی کر واتے ہیں ۔

فلا حی شخصیت :
شاہ رخ خان ہمیشہ لو گو ں کی مدد کرتے رہتے ہیں اور خامو شی کے ساتھ غریبو ں کی مختلف مو اقعوں پر مدد بھی کر تے ہیں ، اس کا م کے لیے ان کی ایک مخصوص ٹیم بھی مو جو د ہے جو شا ہ رخ خان کے نا م سے کام کر تی ہے اورر ہمیشہ اس با ت کو یقینی بنا تی ہےکہ غر یبوں کی ہر ممکن مدد کی جا ئے ۔

ہارڈ ورکر :
شاہ رخ خان محنتی بھی ہیں۔ وہ اپنے کام کے حوالے سے بڑے فیصلے کرتے ہیں اور بڑے بڑے پلان بھی بنا تے ہیں ، وہ بہت تھو ڑی نیند لیتے ہیں اور رات دیرتک کام کرتے رہتے ہیں اس کے علا وہ صبح جلدی اٹھنے کے بھی عا دی ہیں ۔

مطالعے کے شو قین :
وہ اپنے ٹا ئم شیڈول کے مطا بق چلتے ہیں اور بروقت اسٹڈی بھی کرتے رہتے ہیں ۔ اپنے ٹا ئم کے استعمال کو بخو بی جا نتے ہیں ۔ وہ روز صبح اٹھ کر کم از کم 3 اخباروں کا مطا لعہ کرتے ہیں ، اور پڑھنے کے لیے ہر وقت تیا ر رہتے ہیں ۔ یہا ں تک کہ شا ہ رخ اپنی گا ڑی اور آفس میں بھی مختلف کتا بیں پڑھتے رہتے ہیں ۔

اچھے اور وفادار دوست :
زیادہ تر اسٹا ر کا میا ب ہو نے کے بعد اپنے پرانے وقت اور دوستوں کو بھول جا تے ہیں لیکن شا ہ رخ ایسے نہیں ہیں۔ وہ اپنے پرانے سا تھیو ں اور دو ستوں سے ہر وقت را بطے میں رہتے ہیں جنہوں نے ان کی برے حا لا ت میں مدد کی تھی ۔وہ ہر کچھ دن بعد اپنے ان دوستوں سے ملا قات ضرور کرتے ہیں ۔

مصروف انسان :
شاہ ر خ خان اپنی زندگی کے اس اسٹیج پر ہیں جہاں ان کے 24 گھنٹےکبھی ختم نہیں ہوتے ۔ان کی میٹینگز اور اپو ائمنٹ ہر وقت رہتے ہیں ، ان کے لیے یہ کو ئی مسئلہ نہیں کہ کب کیا ٹائم ہو رہا ہے ،وہ کبھی بھی اپنے گھر سے نکلتے ہیں اور اپنا کام شروع کر دیتے ہیں ۔وہ ہمیشہ ہی مصروف رہتے ہیں ۔

ہنسی مذاق کے عادی :
شاہ رخ ہر وقت مذاق کے مو ڈ میں رہتے ہیں اور انسا نی نفسیا ت سے بھی خوب واقف ہیں ۔ وہ اپنے انٹرویو اور لو گو ں کی با تو ں کا جوا ب بھی بہت خو ش اسلو بی سے اور جب کسی ایوارڈ شو کی میزبانی کرتے ہیں تو اپنے جملوں اور با تو ں سے شا ئقین کے دل جیت لیتے ہیں ۔

محبتیں بانٹنے والے انسان :
بہت سے لو گ یہ کہتے ہیں کہ شاہ رخ بہت گرم مزاج اور غصے کے بہت تیز انسان ہیں لیکن اس کے بر عکس وہ رئیل لائف میں ایک خا مو ش مزاج اور ’ڈاؤن ٹو ارتھ ‘ ہیںجن کے چہرے پر ہر وقت مسکراہٹ رہتی ہے اور وہ دنیا میں محبتیں با نٹتے پھرتے ہیں۔

سادہ غذائوں کے شو قین :
شاہ ر خ خان گھر کے بنےہو ئے کھانے بہت پسند سے کھا تے ہیں ۔ وہ زیادہ تر گھر کی بنی ہو ئی بھجیا اور پا نی پو ری بھی بڑے شو ق سے کھا تے ہیں ۔
تازہ ترین