• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر تعلیم کا گورنمنٹ اسکول قرطبہ شیریں جناح کالونی کا اچانک دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے گورنمنٹ اسکول قرطبہ شیریں جناح کالونی کراچی کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران وزیر تعلیم نے اسکول میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز کا بھی جائزہ لیا اور وہاں موجود بچوں سے ان کی تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق معلومات لی۔صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈھر نے اسکول میں صفائی کی ناقص صورتحال پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول ہیڈمسٹریس کو صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت دی۔ علاوہ ازیں انہوں نے ایکسئین ایجوکیشن ورکس اینڈ سروسز جمیل میمن کو معیاری تعمیراتی کام کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہاکہ وہ کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔اس موقع دیگر افسران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین