• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں غیر قانونی اضافہ واپس لیاجائے،حافظ نعیم

کراچی  (پ ر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے  ادارہ نور حق میں آل سندھ پیرینٹس ایسوسی ایشن کے صدر خالد محمود کی قیادت میں  عہدیداروں اور والدین کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں جنرل سکریٹری محمود الرب ، جوائنٹ سکریٹری سلمان پوجا ، عمیر احمد شکیل، محمد عمران، جوادپیرانی ، ناصر حسین ، سید محمد کاشان بھی شامل تھے، اس موقع پر جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے سربراہ سیف الدین ایڈوکیٹ ، جنرل سکریٹری نجیب ایوبی اور دیگر بھی موجود تھے،وفد نے پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں غیر قانونی اضافے اور اس کے باعث والدین میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب سے آگاہ کیا ،حافظ نعیم الرحمن نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں ہر فورم میں آواز اٹھائیں گے ، یہ مسئلہ خالصتاً عوامی نوعیت کا مسئلہ ہے اور فیسوں میں اضافے سے بلا شبہ ہزاروں خاندان متاثر ہوتے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں غیر قانونی اضافہ فی الفور واپس لیاجائے،فیسوں میں اضافے سے متعلق قوانین اور عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے ۔  
تازہ ترین