• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عام طور پر کسی بھی ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں میں سے کوئی ایک جماعت انتخابات جیت کر حکومت بناتی ہے جیسے اندازے لگانے والے اندازہ لگاتے ہیں کہ 2018کے عام انتخابات میں مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف میں سے کوئی ایک جماعت جیت جائے گی۔ یہ محض جلسوں جلوسوں میں شریک ہونے والوں کی تعداد سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف دوسری سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے مگر ممکن ہے کہ کوئی تیسری جماعت ان دونوں جماعتوں کے اندر سے نکل کر پاکستان اور دنیا کے لوگوں کو سرپرائز دے ۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ سندھ اورخیبر پختونخوا فورم میں وہاں کی سابقہ برسراقتدار جماعتیں حکومت بنائیں اور ہوسکتا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے مقابلے میں مسلم لیگ ق پنجاب کے حکمرانوں کی جگہ حاصل کرلے۔دنیا کے انقلاب آفرین علاقوں میں سرپرائز سر اٹھاتے دکھائی دیتے ہیں۔ عالم انقلابات کی والدہ کہلانے والی فرانس کی سرزمین نے اپنی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کو حیران و پریشان چھوڑ کر39سالہ سیاستدان مسٹر اعمانویل میکراں کو سرزمین فرانس کا صدر بنادیا ہے۔ وہ نپولین بونا پارٹ کے بعد سب سے زیادہ جواں سال سربراہ مملکت ہوں گے۔اس کے باوجود کہ میں عمر کے پچاس سالوں کے حصے سے آگے چلا گیا ہوںبلکہ 84سالوں تک پہنچ چکا ہوں مگر 39سالہمیکراںکے فرانس کے صدر کے عہدے پر براجمان ہونے کی خوشی ہوئی ہے کیونکہ دنیا کی آبادی میں غالب اکثریت بچوں کے بعد نوجوانوں کی ہے اور کم عمر کے لوگوں کی زندگیوں کے بارے میں بیشتر بلکہ سارے کے سارے فیصلے بڑی عمر کے لوگوں کے لوگوں نے کرنے ہوتے ہیں۔ یہ زیادتی کی بات ہے کہ جوان جذبوں اور بالی عمر کی امنگوں کے بارے فیصلےریشہ ختمی عمر کے لوگوں کو کرنے پڑیں جن کا ان جذبوں اور امنگوں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ میری خواہش ہوگی کہ پوری دنیا میں جواں سال سیاستدانوں کی حکومتیں قائم ہوں اور ان کی دنیا کے جواں سال نوعمر اور نوجوانوں کی نسلوں کو زیادہ سے زیادہ ذمہ دار ، فرض شناس اور انسانیت کے ساتھ محبت کرنے کی سہولتیں فراہم ہوں اور وہ دنیا کو انسانوں کے رہنے کے قابل جنت کی آسائشوں سے سجانے میں کامیاب ہوسکیں۔

.
تازہ ترین