• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

West Indies Won The Toss And Decided To Bat First Against Pakistan
ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈومینکا کے ونڈسر پارک پر یہ پاکستان کا پہلا میچ ہے جبکہ کپتان مصباح الحق اور مایہ ناز بیٹسمین یونس خان اپنے کرکٹ کیرئیر کا آخری میچ کھیل رہے ہیں، دونوں ٹیموں نے ایک ایک مقابلے میں فتح سمیٹی ہے۔

قومی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میچ اور سیریز میں کامیابی کے لیے فائنل الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں، حسن علی آج سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے جارہے ہیں جبکہ دوسرے کھلاڑی شان مسعود ہیں،جنہیں احمد شہزاد کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، بابر اعظم، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، سرفراز احمد، محمد عباس، محمد عامر اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کپتان جیسن ہولڈر کے علاوہ کیرن پاؤل، برتھ وائٹ، شیمرون ہتمیار، شائی ہوپ، ہوسٹن چیز، ویشال سنگھ، شائن ڈوریچ، دیندرا بشو، الزارری جوزف اور گبرائیل کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان نے دورۂ ویسٹ انڈیز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے ٹیسٹ میں 7وکٹ سے کامیابی سمیٹی، پھر میزبان سائیڈ نے کم بیک کیا اور دوسرا میچ 106رنز سے جیت کر سیریز برابر کر دی۔

کپتان مصباح الحق اور یونس خان اپنا الوداعی ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، پوری ٹیم کی خواہش ہوگی کہ تاریخی فتح کے ساتھ دونوں کو یادگار انداز میں رخصت کریں، گرائونڈ کی پچ اسپنرز کیلئے زیادہ سازگار لیکن اچھی لائن لینتھ پر گیند کرنے والےفاسٹ بولر بھی کامیاب رہتے ہیں۔
تازہ ترین