• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں خواتین کی حالت بہتر ہوئی، پورپین پارلیمنٹ میں اعتراف

The Situation Of Women In Pakistan Admitted In European Parliament
یورپین پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کی حالت پہلے سے بہتر ہوئی ہے، لیکن ان کے لیے ابھی بھی بہت مشکلات ہیں۔

ان خیالات کا اظہارای پی پی اور ایس اینڈ ڈی گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 ممبران پارلیمنٹ کی جانب سے منعقد کی جانے والی ایک کانفرنس میں مقررین نے کیا۔

اس دوران سبین محمود، ملا لہ یوسف زئی اور قندیل بلوچ کو پیش آنے والے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ سماج میں غیرت کے نام پر قتل کئے جانے کا ایک بڑا خطرہ موجود ہے۔

کانفرنس میں مقررین نے پاکستان میں صحافت اور صحافیوں کو در پیش مسائل کا تذکرہ بھی کیا گیا۔اس پروگرام کی اہم بات یہ بھی تھی کہ یہاں کسی کو سوال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
تازہ ترین