• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Drone Has Been Introduced In Saudi Arabia
شاہ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے ریاض میں سعودی عرب کے نئے تزویراتی ڈرون پروگرام ’ صقرون‘ کو متعارف کرایا ہے۔

شاہ عبدالعزیز سٹی کے صدر شہزادہ ترکی بن سعود بن محمد نے بتایا ہے کہ بغیر پائلٹ طیارے کی تیاری میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

صقر1 کے اے سیٹلائٹ مواصلاتی نظام سے لیس ہے اور اس کی وجہ سے اسے دیگر ڈرونز پر برتری حاصل ہے۔

یہ طیارہ پچیس ہزار کلومیٹر تک پرواز کرسکتا ہے ۔ میزائل اور گائیڈڈ بم ہدف تک لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

اس میں لیزر نظام بھی نصب ہے۔یہ دس کلومیٹر تک اپنے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنا سکتا ہے۔

یہ بغیر پائلٹ طیارہ اوسطاً بیس ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے۔اس کی پرواز کا دورانیہ چوبیس گھنٹے ہے۔
تازہ ترین