• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Thid Test Pakistan Need 9 Wicket For Win

ڈومینیکا کے ونڈسر اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے مزید 297 رنزدرکار ہیں جبکہ اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔ اس سے قبل چوتھے دن کے کھیل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 174 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی تھی اور یوں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 304 رنز کا ہدف ملا۔ چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز بنا چکا ہے ، آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کیرون پاول 4 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے مصباح الحق اور یونس خان اپنے کریئر کی آخری اننگز میں بالترتیب دو اور 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میچ میں پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے اور محمد عامر نے آٹھویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی اہم شراکت قائم کی تھی۔

تازہ ترین