• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومینیکا ٹیسٹ میں فتح کیلئے پاکستان کو مزید 6 وکٹ درکار

Pakistan Need 5 More Wickets And West Indies Require Another 221 Runs To Win Test And Seies
ڈومینیکا میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری تیسرےٹیسٹ میچ کے آخری دن لنچ کے وقفے تک پاکستانی بولرز نے دوسری اننگز میں اب تک 73 رنز دے کر 4 بلے بازوں کو پویلین کا راستہ دکھا کر میچ میں اپنی کامیابی کے امکانات کو روشن کر لیا ہے۔

تیسرے ٹیسٹ کے آخری دن پاکستانی بولرز نے دن کا آغاز اچھے انداز میں کیا اور 22 رنز کے مجموعے پر یاسر شاہ نے بریتھ ویٹ کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ اس کے بعد محمد عامر نے ہیت مائر کو بولڈ کر کے پاکستان کو تیسری کامیابی دلوائی ، اس وقت ٹیم کا اسکور 47 رنز تھا ۔

ویسٹ انڈیز کا اسکور جب 66 رنز پر پہنچا تو پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بالر حسن علی نے ہوپ کی وکٹ لے کر پاکستا ن کو چوتھی کامیابی دلا دی،کھیل کے آخری دن کھانے کے وقفے پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم73رنز بنا سکی ہے جب کہ اس کو میچ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ابھی مزید 231 رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز بنائے تھے ، آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کیرون پاول 4 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے تھے۔

پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 174 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی تھی اور یوں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 304 رنز کا ہدف ملا تھا۔

پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے مصباح الحق اور یونس خان اپنے کریئر کی آخری اننگز میں بالترتیب دو اور 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے اور محمد عامر نے آٹھویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی اہم شراکت قائم کی تھی۔
تازہ ترین