ڈومینیکا میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز کی شکست سے بچنے کے لیے بھرپور مزاحمت کر رہی ہے جبکہ پاکستان کو فتح کیلئے ابھی بھی 4 وکٹ درکار ہیں۔ چائے کے وقفے پر ویسٹ انڈیر نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 59 اوورز میں ابھی تک 146 رنز بنا لیے ہیں ، میچ میں جیت کیلئے کالی آندھی کو مزید158 رنز درکار ہیں ۔ میزبان ٹیم کے آل راؤنڈرروسٹن چیز کی جانب سے بھرپور مزاحمت جاری ہے اور وہ 66 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، جبکہ ان کے ساتھ کپتان ہولڈر 22رنز پر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ابھی تک کے سب سے کامیاب بولر یاسر شاہ ہیںجنہوں نے 74 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے جبکہ محمد عامر اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے ۔ ڈومینیکا میں جاری مصباح اور یونس کے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کا فیصلہ سیریز کو فیصلہ کن بنائے گا۔