• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، تمام سڑکوں کی بیک وقت کھدائی ، عوام کو مشکلات

Karachi Simultaneously Digging Roads Public Problems
کراچی میں بیشتر اہم سڑکوں پر ترقیاتی کام کی وجہ سے ٹریفک شدید متاثر رہتی ہے، ایسے میں متبادل قرار دیئے گئے ڈالمیا روڈ کو بھی ترقیاتی کام کے باعث کھود دیا گیا ہے جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

کراچی میں ترقیاتی کام کی وجہ سے شارع فیصل اور یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک جزوی طور پر بند کی گئی تو ڈالمیا روڈ کو متبادل سڑک بنایا گیا۔

ابھی دونوں مرکزی شاہراہوں کا کام مکمل نہیں ہوا کہ ٹریفک کے شدید دباؤ کا شکار ڈالمیا روڈ کو بھی ترقیاتی کام کیلئے کھود دیا گیا ہے جس سے یہاں ٹریفک شدید جام ہوگیا ہے اور متبادل راستہ بنائے جانے کے باوجود کھدائی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔

شہریوں کو شدید دشواری اور پریشان کا سامنا ہے۔ ڈالمیا روڈ کی کھدائی کا کام اتوار کی دوپہر شروع کیا گیا تھا۔ محض کھدائی کے بعد چلے گئے۔ روڈ پر اب کام نہیں ہورہا لیکن ٹریفک متاثر ہورہی ہے۔
تازہ ترین