• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمدرد پبلک اسکول و ولیج اسکول کےتحت سالانہ عید کارڈ مقابلے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ممتاز بینکار سید نسیم احمد نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی بہت ضروری ہے۔ شہید حکیم محمد سعید نے اپنے ادارے میں اس چیز کا بڑا خیال رکھا ہے۔ انہوں نے یہ بات ہمدرد پبلک اسکول و ولیج اسکول کے زیر اہتمام 26 ویں سالانہ عید کارڈ مقابلے کی منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ممتاز آرٹسٹ منیر شاہ نے کہا کہ جب انسان بول نہیں سکتا تھا، بات نہیں کر سکتا تھا تو وہ غاروں میں تصاویر بناکر اپنی بات کا اظہار کیا کرتا تھا۔ انہوں نے بچوں کے بنائے ہوئے عید کارڈز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بچوں نے بڑے خوبصورت انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ تقریب میں اسکول کی ہیڈ مسٹریس مہرین مسعود نے تشکر کے کلمات ادا کیے۔ تقریب میں ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد ، ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حکیم عبدالحنان، اسکول کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خالد نسیم کے علاوہ اساتذہ اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین