آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ16؍جماد ی الثانی 1440ھ 22؍ فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
+3
بالی ووڈ سپر اسٹا ر سلمان خان نےاپنی سوتیلی والدہ ہیلن کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہیلن رچرڈسن اپنے وقت کی مشہور رقاصہ تھیں ۔ ماضی کی بالی ووڈ انڈسٹری میں انہوں نے خود کو ایک پر وقار اور نفیس شخصیت کی مالک کے طور پر منوایا۔ فلموں میں آئٹم سانگ پر پرفارمنس میں ان کا آج تک کوئی ثانی نہیں ۔

کیبرے ڈانس کی ملکہ کے لقب سے اپنی منفرد پہچان رکھنے والی ہیلن کے بارے میں بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ وہ 60اور 70 کی دہائی میںبرما (میانمار)سے ہجرت کرکے ممبئی آئی تھیں۔غربت سے تنگ آکر انہوں نے اپنے خاندان کو سپورٹ کرنے کے لئے فلموں میں رقص شروع کیا اور اتنی مہارت حاصل کی کہ سب کو پیچھے چھوڑ گئیں ۔

فلموں میں ڈانس سے ان کے فلمی سفر کا آغاز ہوا جس کے بعد وہ سلمان خان کے والدسلیم خان کی زندگی میں داخل ہو ئیں ۔

اب دبنگ خان اور ان کی فیملی کی طرف سے ہیلن کی زندگی پر فلم بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ سلمان خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق اس فلم کو سلمان خا ن پروڈیوز کریںگے جبکہ سلیم خان فلم کا اسکرپٹ لکھیں گے ۔ساتھ ہی ہیلن کا کردار ادا کرنے کے لیے اداکارہ کی تلاش کا کام جاری ہے جو ان کی طرح کا رقص کر سکے۔

حالیہ خبروں میں اس کردار کو نبھانے کے امکانات دپیکا پڈوکون میں نظر آتے ہیں کیونکہ ہیلن سے جب ایک کامیڈی شو میں پوچھا گیا کہ وہ اپنے کردار کے لئے کس اداکارہ کا انتخاب کریں گی تو انہوں نے دپیکا کا ہی نام لیا۔

اب یہ سلمان خان پرمنحصر ہے کہ وہ اپنی نئی بائیو پک کے لئے دپیکا کو چنتے ہیں یا نہیں کیونکہ ماضی میں کام کے حوالے سے دونوں کے درمیان کچھ اختلاف بھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب سلمان خان کے پاس ایک چوائس کیترینہ کیف کی ہے جو ہر فلم میں رقص کی مہارت دکھا چکی ہیں اور دونوں کے درمیان کافی دوستی بھی رہی ہے۔
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں