• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: چکن پاکس کے مزید 49 مریض سامنے آگئے

Faisalabad 49 More Patients Exposed Of Chicken Pox
فیصل آباد کے اسپتالوں میں چکن پاکس کے مزید 49 مریض سامنے آگئے ،رواں سال متاثرہ مریضوں کی تعداد 1047 ہو گئی ہے ۔

فیصل آباد میں چکن پاکس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ گذشتہ24گھنٹوں میں سرکاری اسپتالوں میں چکن پاکس سے متاثرہ مزید 49 مریض لائے گئے۔

واضح رہے کہ الائیڈ اسپتال میں چکن پاکس میں مبتلا 20 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں ، جاں بحق ہونے والوں میں 12 مریضوں کا تعلق دیگر اضلاع سے ہے ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف شہزاد کا کہنا ہے کہ چکن پاکس سے بچاو ٔکے لئےمتاثرہ مریضوں کے لواحقین کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب تک ایک ہزار 879 افراد کو بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
تازہ ترین