• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تہران (خبر ایجنسی)ایران میں صدارتی انتخابات آج ہونگے ، صدر حسن روحانی نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں قوم فیصلہ کرے گی کہ کون جھوٹا اور کون سچا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں صدارتی انتخابات آج جمعے کو ہونگے،ان انتخابات میں موجودہ صدر دوسری بار اور ابراہیم رئیسی پہلی بار قسمت آزمائی کررہے ہیں، ابراہیم رئیسی کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ اور ریاستی اداروں کی بالخصوص پاسداران انقلاب کی بھی حمایت حاصل ہے،ایرانی صدر حسن روحانی کاکہنا ہے کہ صدارتی انتخابات میں قوم فیصلہ کرے گی کہ کون جھوٹا اور کون سچا ہے،صدر حسن روحانی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں شمال مغربی شہر مشہد میں اپنے حامیوں سے خطاب میں سپریم لیڈر اور ان کے ماتحت اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
تازہ ترین