• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم خریداری مراکز پرشہباز شریف کے اچانک چھاپے،فوڈ انسپکٹر معطل کرنیکا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےگزشتہ روزچین کے دورہ سے وطن واپسی کے فوراً بعد بغیر وزیرآباد اور نارووال میں گندم خریداری مراکز پر اچانک چھاپے مارے ،وزیراعلی بغیر پیشگی اطلاع اوربغیر پروٹوکول عام گاڑیوں میں بیٹھ کر گندم خریداری مراکز پہنچے اور طوفانی دوروں میں کاشتکاروں کوگندم خریداری مراکز پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کاجائزہ لیا-وزیراعلی نے وزیرآباد کے گندم خریداری مرکز میں قالین بچھانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوڈ انسپکٹر معطل کرنے کا حکم دیااورکہا کہ نمودو نمائش کی بجائے کاشتکاروں کو سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جائے،اس طرح کے نمائشی کام مجھے کسی صورت برداشت نہیں، میں اس ضمن میں واضح ہدایات جاری کرچکاہوں او راس کی خلاف ورزی کسی قیمت پر برداشت نہیں کروں گا-وزیراعلی نے کہاکہ فوری طو رپر قالین ہٹایا جائے- وزیراعلی بغیر پروٹوکول اوربغیر سکیورٹی گندم خریداری مرکز وزیرآباد پہنچے ،انتظامیہ وزیراعلی کے دورے سے لاعلم رہی۔وزیراعلیٰ نے سنٹر پر گندم خریداری مہم اوربادرانہ کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیااورکاشتکاروں سے باردانہ کی تقسیم کے بارے میں دریافت کیا۔کاشتکاروں نے باردانہ کی تقسیم کے عمل پر اطمینا ن کااظہار کیا اور وزیراعلی کا ذاتی نگرانی میں باردانہ کی تقسیم یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین