• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 14لاکھ کم عمر لڑکےگاڑیاں چلاتے ہیں

14 Million Youth Drive Vehicles In Karachi
کراچی میں 14لاکھ کم عمر اورکمسن لڑکے رکشے ،موٹر سائیکل،کاریں اور منی بسوں سمیت دیگر گاڑیاں چلاتے ہیں ۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں کے مطابق 8سے 16سال کے تقریبا9لاکھ لڑکے رکشے چلاتے ہیں جن میں زیادہ تر کا تعلق ملک کے دوسرے شہروں اور قصبوںسے ہے گو کہ یہ لڑکے کراچی کی تمام سڑکوں اور راستوں سے واقف نہیں مگر معاشی بد حالی کی وجہ سے انہوںنے آمدنی کے لئے یہ طریقہ اپنایا ہے۔

ساڑھے چار لاکھ سے پانچ لاکھ تک کم عمر لڑکے موٹر سائکلیں، 40ہزار کے قریب منی بسیں لوڈنگ سوزوکیاں چلاتے ہیں۔

رات گئے 30ہزار کے قریب کم عمر لڑکے واٹر ٹینکر اور ٹرک چلاتے ہیں اور چار لاکھ لڑکے اور لڑکیا ں پرائیویٹ کاریں چلاتے ہیں جن کے خلاف اکثر قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

اس ضمن میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ معاشی بدحالی اور غربت کی وجہ سے کم عمری میں ڈرائیونگ کرنا اگرچہ خطرناک ہے مگر اخلاقی اور سماجی نکتے سے ان کا موقف قانون سے وزنی ہوتا ہے۔
تازہ ترین