سوئیڈش پراسیکیوٹرز نےوکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے خلاف سات سال سے جاری زیادتی کیس کی تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس بات کا اعلان چیف پراسیکیوٹر ماریانے جمعہ کو سوئیڈش پراسیکیوشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر ایک مختصر بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اس حوالے سے تحقیقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
وکی لیکس کے بانی کے خلاف 2010 سے یہ تحقیقات جاری تھیں جس کے سبب وہ 2012 سے لندن میں موجود ایکواڈور کے سفارت خانے میں سیاسی پناہ حاصل کئے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب لندن پولیس کا کہنا ہے کہ جولین اسانج کو ایکواڈور سفارت خانہ چھوڑنے پر گرفتار کر لیا جائے گا۔