• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معاشی ترقی کے چرچے بھارتی اخباروں میں بھی

Indian Newspapers Reported Economic Development Of Pakistan
پاکستان کی معاشی ترقی کے چرچے بھارتی اخباروں میں بھی ہونے لگے، اکنامک ٹائمز کے مطابق پاکستانی معیشت عالمی مالیاتی بحران سے پہلے کی رفتار سے ترقی کرنے لگی ہے ۔

بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز نے پاکستان کی نیشنل اکاؤنٹ کمیٹی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی شرح نمو رواں مالی سال کے دوران 5اعشاریہ 3فیصد رہی،جو گزشتہ 10سال کی بلند ترین شرح ہے۔

اخبار کے مطابق رواں سال کی معاشی ترقی کے سبب پاکستانی معیشت کا حجم 3سو ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے، جبکہ آئندہ سال کے لیے 6فیصد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اخبار کے مطابق معاشی نمو میں زراعت اور خدمات کے شعبوں کا بڑا حصہ رہا جبکہ صنعتی شعبے کے مقررہ اہداف حاصل نہیں ہوسکے۔
تازہ ترین