• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ،قاتلانہ حملے میں زخمی قانون کی طالبہ کیلئے دہرا امتحان

Lahore Dual Examination Of Law Student Injured In Attempted Murder
لاہور میں قاتلانہ حملے میں زخمی قانون کی طالبہ خدیجہ آج دہرے امتحان سے گزری، ایک تو تعلیمی امتحان تھا، جبکہ دوسرا اعصاب کا امتحان تھا۔

قانون کا پرچہ دینے والی خدیجہ آج جس امتحانی مرکز میں بیٹھ کر پرچہ دے رہی تھی، اسی کمرۂ امتحان میں اس پر قاتلانہ حملے کا ملزم بھی پرچہ دے ر ہا تھا،جس کلاس فیلو نے خنجر کے وار سے خدیجہ کو زخمی کیا تھا وہ آج اسی کمرہ امتحان میں موجود تھا۔

خدیجہ کہتی ہے کہ ملزم کی کمرہ امتحان میں موجودگی کے باعث خوف سے اس کے ہاتھ کانپ رہے تھے۔

خدیجہ ایک سال پہلے خنجر کے پے در پے وار سے زخمی ہو گئی تھی، کلاس فیلو ضمانت پر رہاہے۔

خدیجہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ایک سال سے انصاف کی تلاش ہے،چیف جسٹس آف پاکستان سےاپیل کرتے ہیں کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں خدیجہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزم وکیلوں کے ایک بااثر خاندان سے تعلق رکھتا ہے شاید اسی لیے آزاد ہے۔
تازہ ترین