• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی طیاروں نے امریکی طیارے کو حدود میں داخلے سے روک دیا

China Stopped Us Jet Entering Boundary
چین کے لڑاکا طیاروں نےامریکی فوجی طیارے کو چینی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی طیارے ڈبلیو سی 135 کے چینی فضائی حدود کے قریب آتے ہی دو چینی لڑاکا طیاروں نے امریکی طیارے کو گھیر کر اسے واپس پلٹنے پر مجبور کردیا۔

اس سلسلے میں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ عالمی قوانین کے تحت پرواز کر رہا تھا،طیارے کو گھیرنا غیر پیشہ ورانہ عمل ہے۔

امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاملے سے متعلق سفارتی سطح پر بات کی جارہی ہے، ڈبلیو سی 135 طیارہ فضا میں جوہری کارروائی کی نشاندہی کا کام کرتا ہے۔
تازہ ترین