• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:نقل مافیا کے 6کارندےریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

Karachi The Ctd Of 6 Mafia Members Arrested
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے انٹرامتحانات میں نقل مافیا کے چھ کارندوں کو ریمانڈ پر محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کردیا۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں انٹرامتحانات میں نقل کرانے والی مافیا کے 6کارندوں کو پیش کیا گیا۔

سماعت میں عدالت نے ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کردیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان میں بورڈ ملازمین اور پرائیوٹ ایجنٹس شامل ہیں، ملزمان میں بورڈ ملازم شکیل بھی شامل ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پرائیوٹ ایجنٹس علی عرف تنزیل، عمران کیانی، عمران یونس، گل نسیب اور لیاقت خان شامل ہیں۔
تازہ ترین