آپ آف لائن ہیں
ہفتہ 4؍شعبان المعظم 1439ھ 21؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
Lahore Wall Collapses 3 Died Naushera 2 Sisters Committed Suicide
لاہور میں آنے والی تیز آندھی نے 3 مزدوروں کی جان لے لی، 2واقعات میں 6افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں واقع ایک گودام کی دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق مزدور گودام کی چھت پر سو رہے تھے کہ آندھی کے باعث دیوار گر گئی۔

واقعے کے فوری بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو میؤ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایک اور واقعے میں مصری شاہ کے علاقے میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر نوشہرہ کے علاقے اضا خیل بالا میں دو بہنوں نے مبینہ طور پر زہر کھا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کی لاشیں خیبر میڈیکل یونیورسٹی منتقل کی گئی ہیں، جن کے پوسٹ مارٹم کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں