• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں ہیضے سے 242 افراد ہلاک ہوئے، ڈبلیُو ایچ او

Cholera Killed At Least 242 People In Yemen Who
عالمی ادارہٴ صحت نے تصدیق کی ہے کہ یمن میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے کم از کم 242 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ساڑھے تئیس ہزار ہیضے کے مریض طبی مراکز تک علاج کے لیے لائے گئے ہیں۔ ڈبلیُو ایچ او کے مطابق صرف جمعرات کو ہیضے کے مرض میں مبتلا 20 انسان جان کی بازی ہار گئے اور ساڑھے 3 ہزار سے زائد مریضوں کو رجسٹر کیا گیا۔

عالمی ادارے کے مطابق یمن میں ہیضے کی وبا انتہائی سرعت کے ساتھ پھیل رہی ہے اور اگر اس پر فوری طور قابو نہ پایا گیا تو رواں برس کے اختتام پر اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد لاکھوں تک پہنچ جائے گی۔
تازہ ترین