آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍شعبان المعظم 1439ھ 20؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x
راولپنڈی(پرویز شوکت، وقائع نگار)چیف آف آرمی اسٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے جنگ نہیں لیکن اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دینگے، ہم پوری طرح تیار ہیں وہ جی ایچ کیو میں سیمینار کے بعد جنگ کے سوال کا جواب دے رہے تھے ان سے پوچھا گیا کہ بھارت کنٹرول لائن پر مسلسل اشتعال انگیز کارروا ئیا ں کررہا ہے کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ بڑا حملہ بھی کر دے تو آرمی چیف نے کہا کے ہم جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے پوری طرح تیار ہیں فکر کی کوئی بات نہیں بھارت کی کنٹرول لائن پر سرحدی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز کارروائیوں کا سکیورٹی فورسز بھر پور جواب دے رہی ہیں ہم ہر قسم کی صور تحا ل کا جواب دینے کےلئے تیار ہیں ۔ 

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں