• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کررہا ہے، 30 فیصد فیس کم لی،خاور قریشی

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں/ٹی وی رپورٹ) عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھوکے مقدمے کے حوالے سے پاکستان کے وکیل بیرسٹر خاور قریشی نے کہا ہے کہ میری فیس کے بارے میں بھارتی میڈیا پروپیگنڈاکر رہا ہے،میں نے پاکستان سے 30 فیصد فیس کم لی ۔میڈیا کے مطابق بیرسٹر خاور قریشی نے کہا کہ میری فیس بھارتی پروپیگنڈا کا 10 فیصد بھی نہیں اور پاکستان کا کیس لینے کیلئے ایک اورحکومت کیلئے اپنی مصروفیت منسوخ کی۔پاکستان کے وکیل کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ جمعہ کو اپنے خرچ پر پاکستان کا ہنگامی سفر کیا اورمیں نے اپنی جیب سے اپنے اسٹاف کے دو جونیئرز کی فیس ادا کی۔جیو نیوز کے مطابق عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کے وکیل خاور قریشی نے کہا ہے کہ پہلی بات ہے کوئی فیصلہ نہیں دیا،عالمی عدالت نے ابھی صرف عبوری حکم جاری کیا ہے۔ بہت سیدھی چیزیں ہیں وہ جو انٹرنیشنل کورٹ ہے وہ پوچھ رہے تھے کہ ہم نے آگے فیصلہ کرنا ہے میرٹ کے اوپر اورjurisdiction کے اوپر اورفیصلے کے پہلے آپ ہمیں بتا سکتے ہیں کہ آپ ایگزیکیوٹ کر یں گے یا نہیں، پاکستان کی پوزیشن یہ ہے کہ ہم ایسا نہیں بتا سکتے تو انہوں نے ایک آرڈر، اس آرڈر کا مقصد یہ کہ جب تک پورا فیصلہ نہ ہواstatus quo preserve ہو اس میں کوئی فیصلہ نہیں، فیصلہ ایسا نہیں آرڈر ہے اور کچھ بھی نہیں، ICJ میں اب کوئی اور نہیں کہ سزائے موت کو بند کر سکے، وہ ایسے اُدھر نہیں بات کر سکتے، زیادہ سے زیادہ وہ کہیں گے کہ جو بھی اس کی sentenceہے آپ اس کو پھر سے دیکھیں، اس سے زیادہ اور کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ اس لیے جو بھی انڈیا کر رہا ہے وہ سب پروپیگنڈا ہے، ہمارے عوام کو یہ پتا چلنا چاہیے کہ یہ سب پروپیگنڈا ہے۔ جو Mondayکو hearing تھی اور جو بھی کورٹ میں آرڈر آیا ہے اس میں کوئی ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہے۔ ہمارا main pointتھا کہ انڈیا ٹائم ویسٹ کر رہا ہے کیونکہ اگر hereان کو یہ آرڈر نہیں ملے گا کورٹ سے کہ آپ سزائے موت نہ لگائیں تو اس کا فائدہ کیا ہے، ٹائم ویسٹنگ۔ جب مکمل سماعت ہو گی تو مجھے پورا یقین ہے انشاء اللہ کہ ہم جیتیں گے۔
تازہ ترین