• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل بھوشن کیس کی جلد سماعت کی جائے ،پاکستان کاعالمی عدالت کو خط

اسلام آباد ( آئی این پی ،آن لائن) پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کو بھارتی جاسوس کلبھوشن  جادھو کے معاملے کی جلد از جلد سماعت کے لئے خط لکھ دیا ،اشتر اوصاف نے کہا کہ دائرہ اختیار کا معاملہ پھر اٹھائینگے،جبکہ سرتاج عزیز نے کہا کہ وکلاء کی بڑی ٹیم بنا رہے ہیں، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کے معاملے کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے، پاکستان اب بھی عالمی عدالت انصاف کے اختیار سماعت کو قبول نہیں کرتا۔ خط کے حوالے سے  ایک انٹرویو میں  اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ سماعت کے دوران عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق نقطے کو پھر سے اٹھایا جائے گا ۔،دریں اثناء مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اعتراف کیا ہے کہ کلبھوشن  جادھو کیس میں تیاری کےساتھ نہیں گئے تھے۔اگلے مرحلے  کیلئے کیس بڑا مضبوط ہے ،بھارت نے آئی سی جے جا کر کشمیر اور پانی تنازعات کا راستہ کھول دیا۔ایک انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ کلبھوشن  جادھو کیس میں تیاری کے لئے وقت نہیں تھا۔ 3 سے 4 دن ملے ہم کچھ نہیں کر سکتے تھے۔ عالمی عدالت کا فیصلہ پہلے سے متوقع تھا ،انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے کے لئے ہمارا کیس بڑا مضبوط ہے۔ ہم وکلاء کی بڑی ٹیم بنا رہے ہیں ایڈ ہاک جج کا تقرر بھی کیا جائے گا ۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن جادھو کیس پر پاکستان نے ایڈہاک جج کی تقرری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں جبکہ پاکستان 6ہفتوں میں کیس کی دوبار ہ سماعت  کیلئے درخواست دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان عالمی عدالت میں اپنا وکیل نہیں بدلے گااور پاکستان کی جانب سے خاور قریشی ہی عالمی عدالت میں پیش ہوں گے۔
تازہ ترین