• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’میری بھوک مر گئی ہے۔
کچھ کھانے کو جی نہیں چاہتا۔
دو چمچ بھوک کا سیرپ پیتا ہوں،
تب دو لقمے کھاتا ہوں۔‘‘
ایک درویش نے بتایا۔
’’مجھے بھوک لگتی ہے،
لیکن کھانے کو روٹی نہیں۔
نہ کام ملتا ہے، نہ قرضہ، نہ بھیک،
اکثر فاقہ کرنا پڑتا ہے۔‘‘
دوسرے درویش نے سنایا۔
’’مجھے بھوک بھی لگتی ہے۔
کھانے کو روٹی بھی ہے،لیکن ہاضمہ ٹھیک نہیں۔
کھایا پیا ہضم نہیں ہوتا۔‘‘
تیسرا درویش بلبلایا۔
’’بھوک بھی لگتی ہے،
روٹی بھی ملتی ہے،ہاضمہ بھی ٹھیک ہے،
لیکن مصروفیت بہت زیادہ ہے۔
کھانے کا وقت نہیں ملتا۔‘‘چوتھا درویش بڑبڑایا۔
تازہ ترین