• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔سر مجھے یہ جاننا ہے کہ ACCAاور CAمیں کیا فرق ہے؟ کیا ان دونوں میں سے ایک کی ویلیو زیادہ ہے ؟ کیا یہ ڈگری ہے یا سرٹیفکیشن ؟کیا ACCAیاCAبیچلر یا ماسٹر کے برابر تعلیم ہے؟ (زاہد حمید۔اسلام آباد)
ج۔ACCAاور CAدونوں ہی پروفیشنل کوالیفکیشن ہیں اور دونوں کی Awarding Bodyبھی الگ ہے۔ یہ ڈگری نہیں ہے۔ لیکن ایک ایسی پروفیشنل کوالیفکیشن ہے۔ جس کی بنیاد پر آپ انڈر گریجویٹ یا ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرسکتے ہیں۔ لیکن اس کے لئے آ پ کو تمام پری ریکوزیٹ پورے کرنے پڑتے ہیں۔ جس میں آرٹیکل شپ ،یونیورسٹی کی تھیسز وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن آپ اس کوالیفکیشن کی بنیاد پر پروفیشنل اکائونٹنٹ کی حیثیت سے کام کرسکتے ہیں۔ اور بہت سے اچھے ادارے ان دونوں کوالیفکیشن کو ترجیح دیتے ہیں۔
س۔سر میں FSCپری انجینئرنگ کے سیکنڈ ایئر کا طالب علم ہوں ۔اور پہلے سال میں میرا پرسنٹیج 80%تھا۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ انجینئرنگ میں مجھے ٹیلی کمیونیکیشن پاور یا سافٹ ویئر میں سے کس کا انتخاب کرنا چاہئے اور مستقبل میں کس انجینئرنگ میں آگے بڑھنے کے امکانات موجود ہیں۔ (فیضان ۔لاہور)
ج۔میرا آپ کو سب سے پہلا مشورہ یہ ہے۔ کہ FSCپری انجینئرنگ اچھے پرسنٹیج کے ساتھ مکمل کریں اور انجینئرنگ کے حوالے سے جن ایریاز پر زیادہ کام ہورہا ہے۔ ان میں ٹیلی کمیونیکیشن اور موبائل انجینئرنگ ،سافٹ ویئر انجینئرنگ اور الیکٹرانکس انجینئرنگ شامل ہیں۔ ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کا جو Combination ہے۔ اس کی وجہ سے سائنس کی فیلڈ میں بے شمار کام ہورہا ہے۔ اور مستقبل میں آگے بڑھنے کے مواقع بھی زیادہ ہیں۔
س۔میں نے بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ کیا ہے اور ماسٹر بھی اسی فیلڈ میں کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن مجھے یہ جاننا ہے کہ ماسٹرز الیکٹریکل انجینئرنگ میں کرنا بہتر رہے گا یا کنٹرول انجینئرنگ میں ؟مجھے آپ کی رہنمائی چاہئے تاکہ میں بہتر فیصلہ کرسکوں ۔( نزیر مبشر۔لیہ)
ج۔چار الیکٹریکل انجینئرنگ پڑھنے کے بعد میں آپ کو یہ مشورہ نہیں دونگا کہ آپ مزید دو سال الیکٹریکل انجینئرنگ میں ہی گزاریں۔ یہ وقت ہے کہ آپ انجینئرنگ کی فیلڈ سے متعلقہ ایسی اسپیشلائزیشن کا انتخاب کریں جس میں آگے بڑھنے کے مواقع زیادہ ہیں۔ میرا یہ مشورہ ہے کہ Embeded Systems & Design Engineering،کمبائنڈ انجینئرنگ ،کنٹرول انجینئرنگ، یا ڈرون انجینئرنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ آپ ان تمام ا سپیشلائزیشن کو Googleکریں اور ان کے مستقبل کے امکانات اور کورس ڈسکرپشن چیک کریں۔ البتہ کنٹرول انجینئرنگ یا شاید ایڈوانس کنٹرول سسٹم ایک ایسی اسپیشلائزیشن ہے جو آپ کیلئے بہتر رہے گی۔ لیکن یہ فیصلہ آپ کو کرنا ہے کہ آپ کی دلچسپی کس ا سپیشلائزیشن میں زیادہ ہے۔
س۔ سر میں نے آئی ٹی میں بیچلر کیا ہے۔ اور ملازمت کیلئے میں نے مختلف سافٹ ویئر ہائوسز میں اپلائی کیا ہے۔ لیکن انٹرویو اور ٹیسٹ دینے کے بعد بھی مجھے ابھی تک کوئی ملازمت نہیں ملی۔ مجھے بتائیں مجھے کیا کرنا چاہئے۔ (نفیس اقبال۔کھاریاں)
ج۔کیا آپ کی بیچلر 4سال کی تھی یا 2سال کی اور آپ نے بیچلر کس یونیورسٹی سے کیا ہے؟ میں نے آپ کا سی وی نہیں دیکھا اور نا میں جانتا ہوں کہ آئی ٹی کے حوالے سے آپ کے اسکلز کیسے ہیں۔ لیکن میرا یہ مشورہ ہے کہ اگر آپ کو آئی ٹی کے شعبے میں ملازمت نہیں مل رہی تو آپ انٹرنشپ کے حوالے سے کوشش کریں۔ اور اگر آپ کو بلا معاوضہ انٹرنشپ ملتی ہے تو وہ بھی کرلیں۔ اور جب آپ کو کچھ وقت انڈسٹری کا تجربہ ہوجائیگا تو یقینا آپ کو ملازمت کے بہت سے مواقع حاصل ہوں گے۔

.
تازہ ترین