• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Karan Johars First Birthday After Become Father
بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار کرن جوہر آج 45 برس کے ہو گئے۔ باپ بننے کے بعد ان کی یہ پہلی سالگرہ ہے جس کی وجہ سے اب وہ اسپیشل ہو گئی۔ آج کی سالگرہ میں بالی ووڈ کے بڑے ناموں کو مدعو کیا گیا ہے ۔

کرن جوہر باپ کیا بنے ان کے انداز ہی بدل گئے،وہ اس سال کو خوب اہمیت دینے لگے۔آج شام انہوں نے شاندار پارٹی کا انتظام کیا ہے جس میں انہوں نےتقریباً پورے بالی وڈ کو دعوت دےڈالی۔

بالی وڈ کے بڑے ناموں میں تین بڑے خان ، سلمان ، عامر اور شاہ رخ خان کے نا م شامل ہیں جبکہ فلمی جوڑیاں بھی شرکت کریں گی جن میں اکشے کمار ، ٹوئنکل کھنہ ، ابھیشیک بچن ، ایشوریا رائے بچن ، سیف علی خان اور کرینہ کپور شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رنویر سنگھ ، دپیکاپڈوکون ، کترینا کیف ، انو شکا شرما اور پرینتی چوپڑا کو بھی مہمانوں کی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

کرن جو ہر کی شاگرد عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا ، اور ورون دھوان بھی اس تقریب کا حصہ ہو ں گے ۔

’اے دل ہے مشکل‘ کے ڈائریکٹر کرن جوہر بدھ کے روز لندن سے اپنے ملک پہنچے ہیں ۔انہوں نے ذاتی طور پر تمام دوستوں کوفون کرکے اپنی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

تقریب کے حوالے سے ایک ڈانس فلور بھی بناگیا ہے اور ڈی جے پارٹی کا بھی اہتمام کیا ہے ۔
تازہ ترین