آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 22؍محرم الحرام 1441ھ 22؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگورجہ کے پرائمری اسکول کی تعمیر کا کام مکمل نہ ہوسکا

ہنگورجہ (نامہ نگار ) ہنگورجہ کے پلیجہ محلہ کے پرائمری اسکول کی عمارت گزشتہ تین برسوں سے مکمل نھیں ہوسکی اسکول کی تعیراتی کام مکمل نہ ہونے کے خلاف سینکڑوں طلباء وطالبات نے اسکول سے احتجاجی پیدل مارچ کیا اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا ہے۔ اسکول کے طلباء وطالبات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ تین برس گزر جانے کے باوجود اسکول کی عمارت کا کام مکمل نھیں ہوا ہے ۔ٹھیکیدار کام بند کرکے غائب ہوگیا ہے جس کی وجہ سے طلباء وطالبات دھوپ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔

تعلیم صحت خواتین سے مزید