• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا سکولوں کے سربراہوں کوبااختیار بنایاجائے گا، سیکرٹری سکولز کی اساتذہ رہنمائوں کویقین دہانی

اہور(خبر نگار) ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدررشید احمد بھٹی کی قیادت میں سیکرٹری جنرل سردار سکندر حیات سسرانا، چوہدری سکندر ذوالقرنین، رانا محمد ساجد،محمد جمشید کمبوہ، فاروق اکبرخاںلُغاری، سید حیدر علی کاظمی، راشد نذرعباس، ملک ناصر عباس ودیگر راہنمائوں نے سیکر ٹری سکولز پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک سے مُلاقات کر کے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ سیکریٹری سکولز پنجاب نے یقین دلایاکہ سکولوں کے سربراہان کو بااختیار بنایا جائے گا۔مانیٹرنگ ٹیمیں ہیڈز کی رپورٹنگ پر اعتبار کریں گی کیونکہ اگر20/25سال سروس کرنے والے سکولوں کے سربراہان پر بد اعتمادی کی گئی تو پھرہمارا اللہ ہی حافظ ہے۔ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے مقابلے میں ہیڈزکواضافی ترقیاں اورچارج الائونس میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔ اخلاقی غلطی،ڈسپلن میں کمی اور کرپشن کے علاوہ بات بات پر اساتذہ/اور ہیڈز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائریاں نہیں لگائی جائیں گی۔اساتذہ کو بلاسود قرضے دیں گے۔سیکریٹری سکولز نے کہا کہ اساتذہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے پُوری کریں،حکومتی داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کے لیے فن لینڈ سے لائے گئے ٹیچرز ٹرینگ آئیڈیا سے فائدہ اُٹھا کرمثالی اُستاد کا کردار ادا کریں کیونکہ ترقی یافتہ ممالک میں وزیراعظم کے لیئے نہیں اُستاد کے لیئے سگنل بند کیئے جاتے ہیں۔ہماری حکومت بھی اساتذہ کو معاشی،سماجی ہی نہیں ہر لحاظ سے بلند مقام دے گی۔ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد نے مطالبات پُورے کرنے کی یقین دہانی پر سیکریٹری سکولز کا شُکریہ ادا کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ ہم شرح خواندگی کے حکومتی اہداف کو پُورا کرنے کے لیئے اپنی تمام تر توانائیوں ایمانداری سے صرف کریں گے۔
تازہ ترین