• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن اسپین کے تحت یوم تکبیر کی تقریب و افطار ڈنر

Youme Takber Iftar Dinner In Spain
پاکستان مسلم لیگ ن اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا کے مقامی ریسٹورنٹ میں یوم تکبیر کی تقریب اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور ممبران کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ارشد نقشبندی نے حاصل کی ۔تقریب کی نقابت کے فرائض ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک شاہد حسین نے ادا کئے ۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن اسپین کے صدر راجہ اسد حسین ، سینئر نائب صدر میاں عمران ساجد ، سرپرست اعلیٰ میاں محمد اظہر ، چیف آرگنائزر چوہدری افضال وڑائچ ، سردار ارشد ، ایاز مٹھانہ ،ایاز عباسی، افضال چوہدری ، راجہ گلفراز ایڈووکیٹ ، مہر علی قمر چوہدری اور دوسرے مقررین نے خطاب کیا ۔

مقرین کا خطاب میں کہناتھا کہ 28مئی کا دن کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ یہ دن تمام سیاسی جماعتوں اور پاکستانی عوام کا اپنادن ہے ،آج کے دن وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بڑی طاقتوں کی جانب سے پریشر ہونے کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی طاقت اور وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنایا۔

ذوالفقار علی بھٹو کا ایٹمی پروگرام شروع کرنا اور میاں محمد نواز شریف کا اس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا پاکستان کی سا لمیت کا ضامن بن گیا ۔

مقررین نے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر قدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک اور اُن کی ساری ٹیم کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

تقریب کے اختتام پر یوم تکبیر کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے روزہ افطار کیا جس کے بعد پاکستان سا لمیت اور ملک مین امن و امان کی بہتری اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
تازہ ترین