• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Book Launch Ceremoney In Barcelona
معروف کالم نگار ، مصنف ، تجزیہ کار اور وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے قومی ورثہ عرفان الحق صدیقی نے کہا ہے کہ کتاب جہاں علم سے نوازتی ہے وہاں وہ تنہائی کا بہترین ساتھی اور لکھنے والے کو ہمیشہ زندہ رکھنے والی چیز ہے۔

بارسلونا میں شفقت علی رضا کی کتاب ’ قلمی سرگوشیاں ‘کی تقریب رونمائی سے خطاب میں عرفان الحق صدیقی کا کہنا تھاکہ دیار غیر میں رہتے ہوئے اور یہاں کی مصروفیات کے باوجود وقت نکال کر کتاب لکھنا اور اُس کتاب میں تارکین وطن پاکستانیوں کی نشاندہی کرنا احسن اقدام ہے ۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت راجہ ساجد نے حاصل کی ۔تقریب سے پاکسلونا ریڈیو کے ڈائریکٹر راجہ شفیق کیانی ، پیام امن ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ جوزفین کرسٹینا ، مسلم لیگ ن اسپین کے صدر حاجی اسد حسین ،چیف آرگنائزر یورپ حافظ امیر علی اعوان ،چوہدری عابد رانجھا ، میاں عمران ساجد اور محمد اقبال چوہدری نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا ۔

مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ قلمی سرگوشیاں تارکین وطن کے مسائل اور ان کے حل کے لئے حکومتی ایوانوں کے دروازے پر دستک دینے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ شفقت علی رضا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے کیونکہ ایسی کتاب اور اُس کا مواد ایک طرح سے صدقہ جاریہ ہے کیونکہ اِس سے دیار غیر میں مقیم بہت سے پاکستانیوں کے مسائل حل ہوئے ہیں یا حل ہونے کی پوزیشن میں آگئے ہیں اور اُس کی وجہ سے یہ قلمی سرگوشیاں ہی بنی ہے

جہاں تارک وطن پاکستانی کی آواز نہیں پہنچ سکتی وہاں اِس کتاب کا مواد ضرور پہنچا ہے،تقریب میں چوہدری امتیاز آکیہ ، افتخار کیش اینڈ کیری ، حافظ رزاق ،ایاز عباسی اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن ا سپین چوہدری افضال وڑائچ نے خصوصی شرکت کی ۔

تقریب کے اختتام پر کتاب کے مصنف نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عرفان الحق صدیقی کا میری تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان سے بارسلونا آنا میرے لئے کسی انعام سے کم نہیں ۔

مصنف نے تقریب میں شریک تمام خواتین و حضرات جنہوں نے اپنا قیمتی وقت مجھے دیا ان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ساتھ ہی وعدہ بھی کرتا ہوں کہ تارکین وطن کے مسائل حل ہونے تک اپنی آواز اسی طرح بلند رکھوں گا تاکہ پاکستان کے حکام بالا تک ہمارے مسائل کی کھنک پہنچتی رہے ۔
تازہ ترین