• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر سے حج و عمرہ کیلئے آنیوالوں کو ہر ممکن سہولت دینگے: سعودی عرب

Everything Possible To Facilitate Qatri Newcomers In Hajj And Umrah Saudi Arabia
سعودی عرب نے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دیئے ہیں تاہم دارلحکومت ریاض سے جاری ہونے والے سعودی بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر سے حج اورعمرے کیلئے آنے والوں کو سعودی حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

سعودی حکومت کے بیان کے مطابق قطر سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کے بعد سعودی شہری دوحہ سفر اختیار نہیں کر سکتے اور نہ ہی انہیں وہاں رہائش کی اجازت ہے۔

سعودی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہری کسی دوسری منزل کی جانب سفر کے لیے قطری سرزمین بھی استعمال نہیں کر سکتے۔

سعودی حکومت کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے قطر کا سفر اختیار کرنے والے اور وہاں مقیم افراد دو ہفتوں کے اندر وطن واپس لوٹ آئیں۔

شاہی اعلان میں اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ہم قطری شہریوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

سعودی حکومت کے بیان کے مطابق ملکت کا سفر اختیار کرنے والے اور وہاں کسی بھی سلسلے میں مقیم قطری شہری دو ہفتوں کے اندر سعودی عرب چھوڑ دیں، تاہم قطر سے عمرہ اور حج کے لیے آنے والےکو تمام سہولت دی جائے گی۔
تازہ ترین