• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Presence Of Alliens On Earth

بہت جلد زمین پر خلائی مخلوق کا قبضہ ہونے والا ہے اور انسان یہ دنیا چھوڑ جائیں گے۔

’ایرواسپیس‘ کے بانی رابرٹ بائیگ لونے اپنے اس جملے سے سب کو حیران کر دیا۔ ساٹھ منٹ کے ایک ٹی وی انٹرویو میں بائیگ لو نے یہ بات پورے اعتماد اور یقین کے ساتھ کہی کہ بہت جلد یہ دنیا انسانوں سے خالی ہو جائے گی اور اس زمین پر خلائی مخلوق کا بسیرا ہوگا۔

انٹرویو کے نشر ہوتے ہی کچھ افراد نے بھنویں چڑھائیں تاہم اکثریت نے بائیگ لو کی بات سے اتفاق کیا۔

گزشتہ دہائیوں کے دوران کئے گئے سروےکے نتائج کے مطابق امریکہ میں موجود ایک تہائی لوگ خلائی مخلوق کی موجودگی کا اقرار کرتے ہیں۔

ان لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ خلائی مخلوق اکثر زمین پر آتے جاتے ہیں مگر اب لگتا ہے انہوں نے زمین پر باقائدہ رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بائیگ لو نے انٹرویو کے دوران اس بات کا ذکر کیا کہ ان کے دادا کے زمانے میں بھی ویگاس کی وادی میں خلائی مخلوق کو دیکھا گیا تھا۔

 

تازہ ترین