• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا جعلی پیر گرفتار

Fake Pir Arrested For Defrauding Woman Of Rs10m

اسلام آباد میں ایک خاتون کی شکایت پر دھوکہ دہی میں ملوث جعلی پیر کو گرفتار کرلیاگیا ۔اس پیر نے اسلام آباد کی رہائشی ایک بیوہ عورت سے مختلف حیلے بہانوںاور کاروبار میں انویسمنٹ کے حوالے سے ایک کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا ۔

سن 2014 میں شوہر کے انتقال کے بعد خاتون نے وراثت میں ملنے والے اپنے مکان کے کاغذات کو محفوظ کرنے کے لیے جعلی پیر عامر ندیم علوی سے بات کی ۔

پیر نے خاتون کو بتایا کہ کورٹ میں اس کے کچھ جاننے والے ہیں وہ اس کیس کے بارے میں ان سے بات کرےگا ۔

ملزم نے وکیل کو دینے کے لیے 18 لاکھ روپے طلب کئے اور فیصلے پر اپنا اثربڑھانے کے لیےمزید 10 لاکھ روپے اور طلب کئے ۔

کورٹ نے 2015 میں اس کیس کا فیصلہ سنادیا تھا لیکن ملزم نے اس کے بارے میں خاتون کو بالکل نہیں بتایا ۔

خاتون نےپولیس کو بتایا کہ پیر نے مجھ سے کہا کہ کیس بہت پیچیدہ اور مشکل ہے اور جج نے اسےختم کردیا ہے ۔

جب خاتون نے کیس کی پیروی کرنے والے وکیل سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ جعلی پیر علوی نے اسے صرف 30000 روپے دیئے ہیں جبکہ اور کوئی پیسہ اس کیس کے لیے استعمال نہیں ہوا۔

یہ معلوم ہو نے کے بعد خاتون نے پیر کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرائی اور الزام لگایا کہ جعلی پیر نے غیر قانونی طور پر مجھ سے 15 لاکھ 73 ہزار روپے بٹو رے ہیں ۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے میری بیٹی اور مجھ پر جادو بھی کرادیا ہے جس سےانہیں بچایا جائے ۔

خاتون نے مزید بتایا کہ بعد میں علوی نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ اس کے مرحوم رشتہ داروں کو خواب میں دیکھا ہے ، جنہوں نے مجھ سے تمھارے بارے میں پو چھا اور کہا کہ 1 لاکھ 21 ہزار روپے صدقہ کردو ۔

ملزم مبینہ طور پر خاتون سے کاروبار میں انویسٹ کے لیے 17800 پائونڈلے کر دھوکہ دینے میں کا میاب ہوا۔

بعد ِ ازاں ملزم نے پیر کے روز اپنی ضمانت کی درخواست جمع کرادی ہے ۔

 

تازہ ترین