• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔ میں نے ایم ایس سی بائیو کیمسٹری میں کیا ہے اور میرا ایم فل مالیکیولر بائیولوجی میں ہے۔ اس میں میرا CGPA 3.8ہے اور میں نے یہ ڈگری 2016میں مکمل کی ہے۔ اب میں پی ایچ ڈی کیلئے اپلائی کرنا چاہتا ہوں لیکن میری یہ کوشش ہے کہ مجھے اسکالر شپ زیادہ سے زیادہ ملے۔ مجھے کیا کرنا چاہئے کہ مجھے پاکستان میں ملازمت یا انٹرنشپ مل سکے۔ آپ کی رائے جاننا چاہتا ہوں۔ (زاہد حبیب ۔اسلام آباد)
ج۔ میرا یہ مشورہ ہے کہ آپ اپنا ایک اسٹرونگ ریسرچ پروپوزل بنائیں اور پی ایچ ڈی کیلئے بیرون ملک کی یونیورسٹیوں میں اپلائی کرنا شروع کریں۔ بائیو کیمسٹری، مالیکیولر بیالوجی کی سب سے زیادہ مانگ جرمنی میں ہے۔ اور وہاں موجود پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں اچھے اور ہونہار طلبہ کو اسکالر شپ کے ساتھ ساتھ اسٹوڈنٹ شپ بھی ملتی ہے۔ اسکی انفارمیشن آپ متعلقہ ملک کی ایمبیسی کی ویب سائیٹ سے لے سکتے ہیں۔ انٹرنشپ کیلئے آپ مختلف ہاسپیٹل میں اپلائی کریں مجھے امید ہے کہ آپکی تعلیمی قابلیت کو دیکھتے ہوئے۔ آپ کو انٹرنشپ مل جائے گی۔
س۔میں نے ایف ایس سی (پری میڈیکل) 2016 میں 82% نمبروں کیساتھ مکمل کی ہے۔ لیکن MBBS کے انٹری ٹیسٹ میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ سر مجھے آپ سے یہ جاننا ہے کہ پبلک سیکٹر میڈیکل کالج میں اپلائی کرنے کیلئے میں کیا کروں؟ اور کیا یہ ممکن ہے کہ میں پنجاب کے میڈیکل کالج میں اپلائی کروں۔ MBBS کے علاوہ میں کیا کرسکتا ہوں۔ (زاہد ہمایوں۔ سندھ)
ج۔ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں MBBSکیلئے انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ پنجاب کے میڈیکل کالج میں اپلائی کرنا چاہتے ہیں۔ تو اس کے لئے آپ کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے۔ آپ کراچی اور حیدرآباد کی پرائیویٹ میڈیکل یونیورسٹیوں میں اپلائی کرسکتے ہیں لیکن میں آپ کے مالی حالات سے واقف نہیں ہوں۔ پرائیویٹ میڈیکل یونیورسٹیوں میں فیس زیادہ ہوتی ہے۔ میڈیکل کے علاوہ آپ بائیولوجیکل سائنسز میں جاسکتے ہیں اس میں بائیو کیمسٹری، بائیو میڈیکل اور بائیو ٹیکنالوجی میں بہتر کیریئر کے مواقع موجود ہیں۔
س۔ سر میں BA-LLBکا طالب علم ہوں اور آپ سے CSSکے متعلق جاننا چاہتا ہوں۔ مجھے آپ کی رہنمائی چاہئے کہ CSSکی تیاری کیلئے مجھے کس انسٹی ٹیوشن کا انتخاب کرنا چاہئے۔ (حارث نوید۔ حیدرآباد)
ج۔BA-LLBمکمل کرنے کے بعد آپ CSSکی تیاری شروع کردیں اور اس کے لئے کوشش کریں کہ آپ اپنے علاقے کی پروفیشنل اکیڈمی کا انتخاب کریں۔ جن اہم مضامین کی آپ کو تیاری کرنی ہے اس میں انگلش لینگویج، کرنٹ افیئر، جنرل نالج اور لا شامل ہیں۔ مزید آپ CSSکی ویب سائٹ پر چلے جائیں اور وہاں سے سیمپل ٹیسٹ سوالات نکال لیں اور تیاری کریں۔
س۔ میں نے میٹرک 93%نمبروں سے مکمل کیا ہے۔ اس کے بعد ایف ایس سی پارٹ ون میں میرے 90%مارکس ہیں اور میں پارٹ ٹو کے نتیجے کا انتظار کر رہا ہوں۔ مجھے بتائیں کہ انٹرمیڈیٹ کے بعد میں کس فیلڈ کا انتخاب کروں۔ (کمال عارف۔لاہور)
ج۔ انجینئرنگ کے حوالے سے جو نئے اور جدید ایریاز ہیں ان میں ڈرون انجینئرنگ، ایڈوانس سسٹم اینڈ ڈیزائن، کمبائن انجینئرنگ، آٹومیشن سسٹم اینڈ ڈیزائن شامل ہیں۔ یہ تمام ڈگریاں پاکستان اور بیرون ملک آفر کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین