بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کو اپنی نئی فلم ’ٹائلٹ ایک پریم کتھا‘ کی ریلیز کا بے تابی سے انتظار ہے ۔
فلم کی کہانی بھارت کے دیہی علاقوں میں پائے جانے والے حفظان صحت سے متعلق مسائل اور ان کے حل کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا سب سے اہم موضوع بھارت میں صفائی کامسئلہ ہے۔
فلم کا نیا ٹریلر چار دن بعد ریلیز ہونے جارہا ہے ۔ فلم میں ایک نیا چہرہ بھی دیکھنے کو ملے گا ۔ یہ ہیروئن کا چہرہ ہے جن کا نام ہے بھومی پیڈنیکر ۔
ٹریلر 11جون کو ریلیز کیا جارہا ہے۔ اب تک فلم کے دو پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ہیں جو مزاحیہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت بامعنی بھی ہیں۔