• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Salman Khan And Rahat Fateh Ali Khan Works Together Again

مشہور بالی ووڈ اسٹارسلمان خان اور پاکستانی گلوگار راحت فتح علی خان کافی انتظار کرانے کے بعد فلم’ ٹیوب لائٹ‘ کے تیسرے گانے کے لئے اکٹھے ہو ہی گئے ۔

اس گانے کے بول ہیں ’تنکا تنکا دل ہے میرا‘۔۔اور یہ بول لکھے ہیں پریتم نے۔ گانےکا ہر لفظ ٹوٹے ہوئے دلوں کی کیفیت کو خوبصورت انداز میں پیش کرتا ہے۔

’ تنکا تنکا دل ہے میرا‘ سے قبل دو گانے ’ریڈیو‘ اور’ ناچ میری جان‘ریلیز ہوچکے ہیں جسے اب تک انگنت لوگوں نے سنا اور پسند کیا ہے۔

’تنکا تنکا ۔۔۔‘دو ایسے بھائیوں سے متعلق ہے جو بظاہر کسی سگے رشتوں میں بندھے ہوئے نظر نہیں آتے لیکن ان کی محبت سگے بھائیوں اور سگے رشتوں سے کہیں زیادہ ہے ۔

گانے کی ریلیز ہونےکی تاریخ کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن پبلک کو اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظارہے ۔

آخری بار راحت فتح علی خان اور سلمان خان جگ گھومیو میں ایک ساتھ نظر آئے جو گزشتہ سال کا کامیاب گانا رہا۔ اسی طرح فلم’ باڈی گارڈ‘ کا گانا ’تیری میری‘ ،فلم ’دبنگ ‘کا گانا ’تیرے مست مست دو نین‘ اور’ دبنگ 2 ‘ کا گا نا’ دغاباز رے‘کو حد درجہ عوامی پذیرائی مل چکی ہے۔

’ ٹیوب لائٹ‘ عید پر دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے ۔

 

تازہ ترین