• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب ممالک نے 59افرادکودہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

Arab Countries Have Joined The List Of 59 Terrorists

سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر نے 59افراد اور12اداروں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے جبکہ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد افراد اور تنظیموں کے ساتھ ہمدردی کرنے والے کوکم سے کم 3سال اور زیادہ سے زیادہ 20سال قید کی سزا ہوگی۔

سعودی عرب نے اخوان المسلمون، نصرہ، داعش، القاعدہ اور حزب اللہ سمیت متعدد افراد اور اداروں کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

سن 2014ءمیں جاری ہونے والے شاہی فرمان کے مطابق ہر اس شخص کو کم سے کم 3سال اور زیادہ سے زیادہ 20سال قید کی سزا ہوگی جو بیرون مملکت شورش زدہ علاقہ علاقوں میں مسلح مزاحمت کرنے والوں کے ساتھ شامل ہوگا یا منحرف فکر اور شدت پسند جماعتوں سے وابستہ ہوگایا ان کے نظریات اور فکر کو اختیا رکرے گایا ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی ہمدردی رکھے گا۔

قانون کے مطابق ہر اس شہری یا مقیم غیر ملکی کے خلاف کارروائی ہوگی جو اندرون یا بیرون مملکت ان تنظیموں کی تائید وحمایت کرے گا یا وابستہ ہوگا یا ہمدردی کرے گا یا ان کے افکار ونظریات کی ترویج کرے گا۔

تازہ ترین