• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ سندھ میں تعلیمی ابتری،55فیصد بچے اسکول نہیں جاتے

55percent Children In Sindh Do Not Go To School

 شہریوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں نمایاںکردار ادا کرنا کسی بھی ریاست کے بنیادی فرائض میں شامل ہوتاہے لیکن بلوچستان کے بعد صوبہ سندھ میں تعلیم کی ابتر صورتحال تشویشناک شرح اختیارکرتی جارہی ہے ۔

سندھ میں تعلیم کے شعبے کے لئےاربوں روپے مختص کئے جانے کے باوجود 5سے 16برس کےتقریبا ً 55فیصد بچے اسکول نہیں جاتے ۔

معاشرے میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیم ’اسپارک‘ نے اپنی تازہ رپورٹ میں اس حوالے سے اعداد وشمارجاری کئے ہیں جن کے مطابق ایک جانب 55فیصدبچےاسکول نہیں جاتے تو دوسری جانب ان بچوں میں اسکول نہ جانے والی لڑکیوں کی شرح 61فیصد ہے ۔

بلوچستان کے بعد سندھ ملک کا دوسرا سب سے بڑا صوبہ ہےجہاں سرکاری اور غیر سرکاری اعداد و شمارکے مطابق کل 39,772فعال اسکولوں میں سے4123اسکول ایسے ہیں جو فعال نہیں جبکہ 1261اسکول مستقل طور پر بند ہیں۔

دوسری جانب یہ بھی کہا گیا ہے کہ بجٹ میں سندھ کی تعلیم کے لئے مختص کی گئی رقوم میں اضافہ کئے جانے کےباوجود اسکول نہ جانے والے بچوں کی شرح خطرناک ہے ۔

رواں سال کے دوران بجٹ میں سندھ کی تعلیم کے لئے 160.7ارب روپے کی نمایاں رقوم مختص کی گئی جبکہ دیگر شعبوں مثلاً قانون نافذکرنے والے اداروں کے لئے 83 ارب، صحت 65.9 ارب روپے مختص کئے گئے ساتھ ہی حکومت کی جانب سےتعلیم کے شعبے میں ہی10,000نئی آسامیوں کا کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں اس پہلو پر تو نظر ثانی نہیں کی گئی کہ بچوں کے اسکول نہ جانے کی کیا وجوہات ہیں لیکن اس کی اصل وجہ غربت اورمختلف علاقوں میں پھیلتی بدامنی ہے جس کے باعث والدین بچوں کو اسکول میں داخلہ دلوانے سے قاصر ہیں۔

دوسری جانب یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان پچھلے پندرہ برسوں کے دوران اقوام متحدہ کے اُن آٹھ اہداف کو حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے جو ملینیئم ڈیویلپمنٹ گولز کے تحت تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے طے کیے گئے تھے انہی اہداف میں سےایک بنیادی ہدف پرائمری تعلیم تھی۔

پاکستان اور پاکستانی حکومتیں آئندہ 15 برسوں کے لیے اقوام متحدہ کے طے کردہ اہداف کے حصول کے لیے کتنی سنجیدہ ہیں اور کیا منصوبہ بندی کر رہی ہیں اس کے نتائج کا بھی اندازہ ان تنظیموں کے حالیہ اور گزشتہ اعداد وشمار سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔

 

تازہ ترین