• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کیخلاف پاکستانی وبھارتی سائنسدان یکجا ہوگئے

India And Pakistan Scientists Gets Together Against Cancer

اگر دو مخالف نظریات رکھنے والے ممالک کے حکمراں ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں تو پیچھے چھپے مفادات کے لئے سوال ضرور اٹھ سکتا ہے لیکن جب یہی کام ان ممالک کے سائنسدان کینسر جیسے مہلک مرض کے خاتمے کے لئے کریں تو ہر طرف سےداد وصول ہوتی ہے۔

جی ہاں ، پاک بھارت کشیدگی ایک طرف لیکن امریکی یونیورسٹی میں دو مخالف ملکوں کے سائنسدان کینسر کےجڑ سے خاتمہ کے لئے ہاتھ ملا چکے ہیں۔

یہ ہیں امریکی یونیورسٹی وابستہ دو بھارتی سائنسدان پروفیسر آر وی کرشنا مورتی اور ڈاکٹر یوگیش سوریہ ونشی جبکہ ایک سائنسدان پروفیسر کریم عیسانی کا تعلق پاکستان سے ہے ۔

تین ماہرین یکجا ہوکر ناصرف اس مرض کے خلاف ریسرچ کررہے ہیں بلکہ مختلف سائنسی تجربات میں بھی تینوں ایک دوسرے کے ہم قدم ہیں۔

پروفیسر آر وی کرشنا مورتی اور ڈاکٹر یوگیش سوریہ ونشی نے حال ہی میں سائنسی میگزین ’نیچر‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں ناصرف کریم عیسانی کے کام کی تعریف کی بلکہ ان کی مہارت اور کینسر کے خلاف جنگ میں ان کی شب و روز کی محنت کو انسانیت کے لئے بے لوث خدمت بھی قرار دیا۔

 

تازہ ترین