• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ، موبائل فون صارفین کی تعداد13 کروڑ سے زائد ہوگئی

Mobile Internet Users Reach Record High

ٹیکنالوجی کی دنیا میں جہاں بہت سے انقلابات دیکھنے میں آئےوہیں تھری جی اور فور جی ٹیکنا لوجی کی فراہمی کے باعث موبائل فون انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں بھی بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کی بدولت پاکستان تیزی سے دنیا کے نقشے پر ایک ڈیجیٹل معیشت رکھنے والے ملک کے طور پر ابھر کر سامنےآیاجہاں کے مکین اپنے دوست احباب کے ساتھ منسلک رہنےکے لئے سوشل نیٹ ورک مثلاً فیس بک اور واٹس اپ کی خدمات حاصل کرتے ہیں ۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے اعداد وشمار کے مطابق اپریل 2017 کے آخر تک موبائل انٹرنیٹ صارفین کی تعداد40اعشاریہ56ملین کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔یعنی چار کروڑ پانچ لاکھ ساٹھ ہزار ۔

دوسری جانب موبائل فون صارفین کی کل تعداد139.10 سے بڑھ کر 139اعشاریہ61ملین پر پہنچنے کا انکشاف بھی دیکھنے میں آیا ہے ۔یعنی تیرہ کروڑ نو لاکھ 61ہزار ۔

انفارمیشن اور کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی کے ماہرین پرویز افتخار اور نعمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اکثریت ایک دوسرے سے جڑے رہنے کے لئے موبائل فون پر انٹرنیٹ سے استفادہ کرتی ہے ۔

لوگوں کی بڑی تعدادکا رجحان مختلف اقسام کی ویڈیو تک رسائی کے لئے واٹس اپ اور یو ٹیو ب کی طرف بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری جانب آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں بلند ترین اضافے کی دوسری وجہ خواتین کی ڈرامہ سیریل کی پسندیدگی ہے جس کے باعث پاکستان میں خواتین کی بھی بڑی تعداد انٹرنیٹ کا استعمال کرتی ہے ۔

ماہرین کی جانب سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا جارہا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کے لئے زیادہ اور معیاری سہولتیں فراہم کی جائیں جبکہ ای بینکوں اور سرکاری دفاترمیں برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے ای گورنمنٹ کی خدمات اور مالیاتی شمولیت کو تیز کرنے کی بھی تجاویز پیش کی جارہی ہیں ۔

پی ٹی اے کے اعداد وشمار کے مطابق موبائل فون استعمال کرنے والے 29فیصد سے زائد صارفین انٹرنیٹ کا استعمال کرتےہیں جو گزشتہ مالی سال جون 2016 کے آخر تک 22 فیصد تھے ۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران اوسطا ًموبائل انٹرنیٹ سبسکرپشنز703اعشاریہ617فی ماہ سے بڑھ کر976اعشاریہ600اوسطا ًدیکھنے میں آئی ہے ۔

دوسری جانب پاکستان میں بڑھتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے موبائل فون کمپنیوں کے حکام کی جانب سے عنقریب بڑےپیمانے پر ڈیٹا ویڈیو کی خدمات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین