• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس میں سیاسی بھرتیاں، جائزہ کمیٹی نے 138 اہلکار بحال کردیئے

Police Political Appointments 138 Officers Restored

سندھ پولیس میں سیاسی بھرتیوں کی اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر تحقیقات کے دوران جائزہ کمیٹی نے 138 اہلکاروں کو ملازمت پر بحال کردیا ہے جبکہ 1262 اہلکار ٹیسٹ میں ناکام رہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سندھ کے سابق آئی جی غلام حیدر جمالی پر ان کے دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مبینہ ایما پر 1400 سیاسی کارکنوں کو سندھ پولیس میں بھرتی کرنے کا الزام ہےاور اس معاملے کی سپریم کورٹ میں بھی کافی بازگشت رہی۔

ان سیاسی بھرتیوں کو کالعدم قرار دے کر اہلکاروں کو برطرف کردیا گیا تھا تاہم بعد اذاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ ثناء اللہ عباسی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی جسے اس معاملے کی چھان بین کرکے حقداروں کو حق دینے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق جائزہ کمیٹی نے تمام امیدواروں کو دوبارہ این ٹی ایس کے ٹیسٹ کیلئے طلب کیا تھا۔کمیٹی کے سربراہ ثناء اللہ عباسی نے بتایا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ اور دیگر امتحان پاس کرنے والے 138 امیدواروں کو ان کی نوکریوں پر بحال کردیا۔

ٹیسٹ میں شمولیت نہ کرنے یا ناکام رہنے والے لگ بھگ 1262 امیدواروں کو بحال نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین